29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:41
امریکی صدارتی انتخابات : ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ نے میدان مار لیا
جیو نیوز - نیو یارک........ امریکا کی11 ریاستوں میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 7، 7 ریاستیں جیت کر میدان مار لیا ، برنی سینڈرز اور ٹیڈ کروز 2، 2 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 11 ریاستوں میں صدارتی امیدواروں کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے اب تک جن ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں ورجینیا ، ٹیکساس ، جارجیا ، الاباما، ٹینیسی اور آرکنساس شامل ہے۔ متنازعہ بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب تک سات ریاستوں سے جیت چکے ہیں۔ڈیمو کریٹک امیدوار برنی سینڈرز اور ری پبلکن امیدوار ٹیڈ کروز نے دو، دو ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
امریکا میں صدارتی انتخاب کے اس مرحلے کو سپر ٹیوز ڈے کا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ ان انتخابات کے نتائج سے واضح ہو جائے گا کہ ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کی طرف سے کونسا امیدوار صدر کے عہدے کے لیے میدان میں اترے گا۔
ا مریکا کی11ریاستوں میں سپر ٹیوزڈے کے روز ہونے والی ابتدائی ووٹنگ میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لییمضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔