29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:50
امریکا :سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف کیرولینا میں مظاہرے
جیو نیوز - نیو یارک .........امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر رالی میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف سیاہ فام امریکی باشندوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
ایک ایسے وقت جب رالی شہر کی پولیس نے قاتل پولیس افسر اور مقتول نوجوانوں کی نسل اور ر نگ بتانے سے انکار کردیا ہے، مقتول سیاہ فام نوجوان کی ماں نے کہا کہ جس پولیس افسر نے میرے بیٹے کو گومالی مارکر قتل کیا ہے وہ ایک سفید فام پولیس افسر تھا۔ مقتول سیاہ فام امریکی نوجوان کی ماں نے کہا ہے کہ اس کے بیٹے کو پیچھے سے پیٹھ پر گولی ماری ہے ۔
امریکی شہررالی کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مذکورہ نوجوان پر منیشات رکھنے کا شبہ ہوا اورجب پولیس نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ فرار کرکے ایک دوکان میں چھپ گیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوگیا ۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سفید فام امریکی پولیس افسران کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی نوجوانوں کے قتل کے واقعات پر پورے امریکا میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور اس معاملے پر کافی عرصے سے امریکا میں بجث جاری ہے۔