29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:15
امن کانفرنس کے فرانسیسی منصوبے سے امیدہے،محمودعباس
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس..........فلسطینی صدر محمود عباس نے امید ظاہر کی ہے کہ مشرق وْسطیٰ کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کے لیے فرانسیسی کوششوں سے ایرانی جوہری معاہدے جیسی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں کے امن مذاکرات اپریل 2014ء میں معطل ہو گئے تھے۔ اس وقت کے بعد سے صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس نے رواں برس جنوری میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق اسرائیل اورفلسطینی تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی کوششوں کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے گی۔