29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:2
شام کےجنوبی صوبےقنیطرہ میں کاربم دھماکا،18افرادہلاک
جیو نیوز - دمشق.......شام میں حکومت مخالف جنگجو گروپ کے ہیڈ کواٹرز پر کار بم دھماکے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکے میں مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم داعش ملوث ہے۔
شامی آبزرویٹری ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق جنوبی صوبے قنیطرہ میں کار بم دھماکا ہوا جس میں حکومت مخالف جنگجو گروپ کے ہیڈ کواٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں 18افراد ہلاک ہوئے۔
شام میں اس وقت حکومت اور جنگجو گروپوں کے درمیان معاہدے کے تحت جنگ بندی ہے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی بھی جاری ہے۔