30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:50
امریکی بحریہ کی بھارت کو غیررسمی اسٹریٹجک اتحادی بننے کی پیشکش
جیو نیوز - واشنگٹن.....امریکی بحریہ نے بھارت سمیت تین ممالک کی بحری افواج کو غیر رسمی اسٹریٹجک اتحادی بننے کی پیش کش کا پھر اعادہ کیا ہے ۔
امریکا نے بھارت ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کو دس سال پہلے غیررسمی اسٹریٹجک اتحادی بننے کی پیش کش کی تھی ، تاہم چین کے سفارتی احتجاج کی وجہ سے یہ تجربہ ناکام ہوگیا تھا ۔ اب امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری بی ہیرس نے ایک مرتبہ پھر یہ تجویز پیش کی ہے ۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے امید ظاہر کی کہ اب یہ زیادہ دور کی بات نہیں جب امریکا اور بھارت کے بحری جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل کے پانیوں میں مشترکہ گشت کریں گے ۔