تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:33

شامی جنگ رکی ہے، مگر اکادکا واقعات پر تشویش ہے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن..........وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ اس نے شام میں حالیہ دنوں کے دوران شامی حزب اختلاف اور شہریوں کے خلاف فضائی حملوں میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن اس کو ٹینکوں اور توپ خانے سے گولہ باری پر تشویش لاحق ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ واشنگٹن شامی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹس کے بارے میں آگاہ ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ ان کی تصدیق تو نہیں کرسکتا لیکن ان کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.