تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:26

پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، بھارتی میڈیا

جیو نیوز - نئی دلی......بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی تفتیشی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت آئے گی، پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئر بیس کے بعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔ بھارتی حکام کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطے میں رہے گی۔ 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 6 حملہ آور مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.