تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:24

سعودی ولی عہدکل فرانس کے سرکاری دورے پر پیرس پہنچیں گے

جیو نیوز - پیرس.........پیرس میں صدارتی محل نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند جمعہ کی دوپہر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کا سرکاری دورے پر آمد کے سلسلے میں استقبال کریں گے۔

فرانس کے سرکاری ذرائع دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پیش نظر اور تمام مسائل کے حوالے سے دونوں ملکوں کی جانب سے مزید مشاورت اور تعاون کی روشنی میں شہزادہ محمد کے اس دورے کو "انتہائی اہمیت کا حامل" قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں شہزادہ محمد بن نائف کا بطور "ایک دوست ملک کے ولی عہد جس کے فرانس کے ساتھ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں" پر تپاک استقبال کیا جائے گاساتھ ہی ساتھ وزیر داخلہ کی حیثیت سے بھی ان کی آمد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس حکومت "فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن عمل کے سلسلے میں سعودی عرب کی مدد اور کردار کی وجہ سے مملکت کو بہت اونچا مقام دیتی ہے بالخصوص ریاض حکومت نے 2002 میں بیروت کے عرب سربراہ اجلاس میں جوعرب منصوبہ پیش کیا تھا وہ سیاسی منظرنامے میں سعودی عرب کے حجم اور اس کے رسوخ کی دلیل ہے۔

فرانس آئندہ ماہ پیرس میں ایک وسیع بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امن کے حوالے سے اپنے منصوبے کے لیے میدان تیار کر سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.