تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:31

اسپین :داعش کو بھیجی جانے والی 20ہزار فوجی وردیاں ضبط

جیو نیوز - بارسلونا......اسپین میں پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش کو بھیجی جانے والی 20ہزار فوجی وردیاں ضبط کر لیں۔ہسپانوی پولیس کے مطابق ساحلی شہروں ویلنسیا اور الخضراء میں کارروائی کے دوران 20ہزار فوجی وردیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

وردیاں تین کنٹینرز میں استعمال شدہ کپڑوں کے طور پر چھپائی گئی تھیں جو شدت پسند تنظیموں داعش اور النصرہ فرنٹ کو بھیجی جارہی تھیں، تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کنٹینرز کس ملک کے لیے روانہ ہونا تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.