تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:43

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی تازہ پابندیوں کو مستردکردیا

جیو نیوز - پیانگ یانگ..........شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی تازہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری منصوبے پر کام کرنا ملکی دفاع کے تناظر میں جائز ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکا کی معاندانہ پالیسیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ نے اقوام متحدہ کی تازہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے پہلے سے عائد پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ شمالی کوریائی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری منصوبے پر کام کرنا ملکی دفاع کے تناظر میں جائز ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے بعد صدر کم جونگ ان نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کو ایٹمی جنگ کیلئے تیار ہونے کا حکم دیدیا ہے ۔ کم جونگ ان نے فوج کی جانب سے نئے ملٹی پل راکٹ لانچرز کی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اور کہا کہ شمالی کوریا کو دشمن سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.