تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:19

بیلجئیم کے دو صوبوں کے ایٹمی پاورپلانٹس پر فوج تعینات ہو گی

جیو نیوز - برسلز......بیلجئیم کی حکومت نے دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر دو صوبوں میں جوہری پاور پلانٹس پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیلجئیم کی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق صوبہ فلینڈرس(Flanders) اور والونیا(Wallonia)کے پاور پلانٹس پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے ۔ اور دہشت گردوں کی جانب سے جوہری پاور پلانٹ کےڈائرکٹرکی جاسوسی کی اطلاعات بھی ملی ہیں، جس کے بعد دونوں صوبوں کے تمام جوہری پاور پلانٹس پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 140فوجی اہلکار جوہری پاور پلانٹس کی نگرانی کریں گے۔

گزشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور حکام نے دہشت گردی کے خطرے کا لیول تیسرے درجے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.