تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:22

امریکا میں خون کی ایک بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں خون کی ایک بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست وسکو نسن میں دوران خون میں ایک پر اسرار بیماری سامنے آئی ہے جو جسم میں گردش کے دوران جراثیم پھیل جانے سے موت کا باعث بن رہی ہے، اب تک 18 افراد اس بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں اس مرض کے 44 کیسز رپورٹ کئے گئے جن کی حالت تشویشنا ک ہے اور ان میں اکثریت کی عمر 65 برس سے زائد ہے ۔

ماہرین اس انفیکشن کی وجہ معلوم کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.