2 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:32
بھارت میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان
جیو نیوز - نئی دہلی .... بھارت کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ ریاستوں آسام ، مغربی بنگال ، تامیل ناڈو، پانڈی چیری اورکیرالا میں چار اپریل سے سولہ مئی کے درمیان ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ انیس مئی کو ہوگی -
بھارت کے چیف الیکشن کمشنرنسیم زیدی نے بتایا کہ آسام میں دو مرحلوں میں یعنی چار اور گیارہ اپریل کو انتخابات ہوں گے جبکہ کیرالا، تامیل ناڈو اور پانڈ ی چیری میں ایک مرحلے میں سولہ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ریاست مغربی بنگال میں چھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے - انہوں نے کہ مغربی بنگال میں چار، گیارہ ،سترہ، اکیس ، پچیس، تیس اپریل اور پانچ مئی کی تاریخوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی -