تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:52

داعش لیبیا سمیت پورے خطے کیلئے خطرہ ہے، بانکی مون

جیو نیوز - نواکشوط......اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش لیبیا سمیت پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے موریتانیہ میں کہی۔ بانکی مون ان دنوں مغربی اور شمالی افریقی ملکوں کے دورے پر ہیں۔

موریتانیہ میں انہوں نے ملکی صدر محمد اولد عبدالعزیر اور وزیر اعظم یہیی اولد ہادمین سے ملاقاتیں کیں۔ لیبیا میں قیادت کے فقدان کے سبب داعش اور دیگر انتہا پسند تنظیموں نے خاصی پیش قدمیاں کی ہیں۔

اس دوران وہاں انسانی حقوی کی بھی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں۔ بانکی مون موریتانیہ سے قبل برکینا فاسو گئے تھے جب کہ ان کی اگلی منزل الجزائر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.