تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:13

سوڈان کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر حسن الترابی انتقال کرگئے

جیو نیوز - خرطوم......سوڈان کے سابق وزیر خارجہ اور اسلامی تحریک کے بانی ڈاکٹر حسن الترابی 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر حسن الترابی 1932 میں سوڈانی شہر کسلا میں پیدا ہوئے ، انکا تعلق ایک سیاسی ومذہبی خاندان سے تھا۔ مرحوم نے 1955 میں خرطوم یونی ورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1957 برطانیہ کی اوکسفورڈ یونی ورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹر اور 1964 میںپیرس کی ساربون یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

انہیں عربی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں پرمکمل عبور تھا۔ 1964 میں سوڈان واپس آکر الاخوان المسلمون کی طرز پر اسلامی جماعت کی داغ بیل ڈالی۔سوڈان کے صدرعمرالبشیرنے1989 میں انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سونپاتاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑدیا۔ ڈاکٹر ترابی سیاستدان سمیت ممتاز مجتہد اور فقیہ بھی تھے انہوں نے تفسیرسمیت اسلامی فقہی مسائل پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.