تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:8

اخراجات تجاوز کر گئے، فوج کو کم کرنا ہوں گے، منوہر پاریکر

جیو نیوز - نئی دلی......بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ اخراجات حد سے تجاوز کر گئے، فوج کو کم کرنا ہوں گے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق وزیردفاع منوہر پاریکر کاکہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں حد سے زیادہ اضافے کے باعث ملٹری مین پاور کو کم کرنا ہو گا تاہم فوج کم کرنے کا فیصلہ فوجی قیادت خود کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال تنخواہوں پر 95ہزار کروڑ جبکہ پنشنز پر82 ہزار333کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ بھارت میں اس وقت تینوں مسلح افواج میں تقریباً 13 لاکھ اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.