تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:3

غیر ملکی فوج کے انخلا ء تک مذاکرات نہیں کریں گے، افغان طالبان

جیو نیوز - کابل......افغان طالبان نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا نہیں ہوگا تب تک حکومت سے امن مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ہفتے کے روز افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں رواں ماہ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کی تردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو افواہ قرار دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک افغانستان پر غیر ملکی افواج کا قبضہ ختم نہیں ہوجاتا اور بےگناہ قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جاتا ،اس وقت تک مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.