3 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:34
اچھے دن مودی حکومت جانے کے بعد کے بعد ہی آئینگے، راہول گاندھی
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہاہے کہ عا م لوگوں کیلئے اچھے دن مودی حکومت کے جانے کے بعدآئیں گے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے 4ریاستوں اورایک یونین میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی مودی سرکار کیخلاف زبانی حملے تیز کر دئیے۔
پرنسپل اپوزیشن پارٹی نے اپنی ویب پر پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے حوالے سے ایک ٹویٹ چسپاں کیا ہے کہ کہاکہ مودی حکومت کے جاتے ہی اچھے دن آ جائینگے۔