تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:24

برسلز دھماکوں پر دنیا بھرکابیلجئم سے اظہار یکجہتی

جیو نیوز - برلن ........برسلز بم دھماکوں کے بعد بیلجیئم کے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے کئی ملکوں میں اہم عمارتوں اور سیاحتی مقامات کو بیلجیم کے رنگ میں روشن کردیاگیا۔

برسلز بم دھماکوں کے بعد نہ صرف بیلجیئم بلکہ دنیا بھر میں ہر شخص کی آنکھ اشک بار ہے۔متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ جاری ہے ،جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برینڈن برگ گیٹ کو زرد ،سرخ اور سیاہ روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔

روم کا ٹریوی فاؤنٹین ،پیرس کا ایفل ٹاور اور نیویارک کےورلڈ ٹریڈ سینٹر پر بھی بیلجئم کے پرچم کے رنگوں کی روشنیاں نمایاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.