تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 6:51

امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع پنیٹا کا افغان صدرکرزئی کو فون

جیو نیوز - کابل … امریکی صدر بارک اوباما اور وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کرکے قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا یقین دلایا ہے۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے حامد کرزئی کو فون کیا اور سانحہ قندھار پر افغان عوام سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے بھی صدر کرزئی کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ واقعے کی بھرپور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہو نے کہا کہ امریکی فوجی کا اس واقعے میں ملوث ہونا ان کے لئے صدمے اور افسوس کا سبب ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگھ راسموسین نے بھی قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.