تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:23

نائیجیریا : چرچ پرحملے کے بعد نوجوانوں کی فائرنگ، 10افراد ہلاک

جیو نیوز - جوز…نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر مشتبہ خودکش حملہ کے بعد مشتعل عیسائی نوجوانوں نے فائرنگ کرکے10افرادکو ہلاک کر دیا۔ ہیلتھ کمشنر جوز سیٹی ڈکوپٹ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اب تک انتقامی کارروائیوں میں 10سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قومی ہنگامی ادارے کے کوآرڈینیٹر الحسن ایلیا نے بتایا کہ فنبر کیتھولک چرچ پر حملہ میں کم ازکم 3افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چرچ پر خودکش حملہ کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.