تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:7

ہالینڈ: غیرملکیوں کیلئے شہریت کے قوانین مزید سخت کرنے کی تجویز پیش

جیو نیوز - راٹو ڈیم… ہالینڈ میں غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے قوانین مزیدسخت کرنے کی تجویزپارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے ‘مجوزہ مسودہ میں غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے لئے آمدنی کی حد مقرر اورخواہش مندامیدواروں کے لئے ہالینڈ میں دو سالہ پیشہ وارانہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں اس عرصہ کے دوران باقاعدہ ٹیکس ادا کرنا ہو گا اوراپنی اصلی شہریت سے بھی دستبردارہونا پڑے گا ۔ماضی میں بغیرشرائط کے 5 ‘ 6 سال تک ہالینڈ میں رہائش پذیرافراد کو شہریت دی جاتی تھی ۔مجوزہ بل کی دونوں ایوانوں سے منطوری لازمی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.