تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:24

بنگلا دیش میں کشتیوں کے ٹکرانے سے ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

جیو نیوز - ڈھاکا… بنگلہ دیش میں دریائے میگنا میں دومسافر کشتیوں کے ٹکرانے کے حادثہ میں30 افراد ہلاک ہوگئے35 کو بچا لیا گیا۔ 220 افراد لاپتہ ہوگئے۔ پولیس چیف شاہد الاسلام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی علاقے میں دریائے میگنا کے وسط میں حادثہ اس وقت پیش آیا،، جب ایک مسافرکشتی دوسری مسافر کشتی سے ٹکراگئی۔حادثہ میں ڈبل ڈیکر کشتی ڈوب گئی ،35 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 30 افراد ہلاک ہیں۔لاپتہ افرد کی تلاش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.