13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:7
بلجیم میں مسجد پر حملہ، پیش امام جاں بحق، مشتبہ شخص زیرحراست
جیو نیوز - برسلز … بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا، آتش زدگی کے دوران دم گھٹنے سے پیش امام جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث مسجد کی پوری عمارت جل گئی۔ برسلز کے میئر کے مطابق ایک شخص نے آتش گیر مادہ مسجد پر پھینکا جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے مسجد کے قریب ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔