تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:36

بان کی مون کا 16 افغان شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

جیو نیوز - اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ واقع کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکی حکام اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے افغانستان میں تعینات حکام اور فوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ شہری آبادیوں کے تحفظ کے حوالہ سے بے حد احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.