تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:25

افغانستان :موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

جیو نیوز - قندھار…افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ افغان ترجمان کے مطابق بم دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے تمام افراد انٹیلی جنس اہلکار ہیں جبکہ ایک عام شہری بھی شامل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی دھواں اور گردو غبار چھا گیا، موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا ہے۔ قندھار صوبے کو طالبان کی پناہ گاہ کہا جاتا ہے ، تاہم اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.