تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:25

نیوزی لینڈ:ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

جیو نیوز - ویلنگٹن . ....نیوزی لینڈ میں اسٹیورٹ جزیرے کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسٹیورٹ جزیرے کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 9 افراد میں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ کشتی میں 3 عملے افراد اور 6 مسافرسوار تھے۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو عملہ ڈوبنے والی کشتی اور افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.