تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 6:2

کینیڈامیں سینٹ پیٹرکس ڈے اسٹریٹ پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظرہوگئی

جیو نیوز - اونٹاریو..... کینیڈا میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی کی نظرہوگئی جب لوگوں نے پولیس اہل کاروں پر پتھراوٴ کیااور بوتلیں دے ماریں۔صوبہ اونٹاریو کے شہرلندن کے Fanshawe کالج کے قریب ہزاروں لوگ ایک سڑک پرسینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب میں شریک تھے۔پولیس کے مطابق اسٹریٹ پارٹی میں آگ لگنے پر فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد پولیس بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی،تاہم وہاں موجود افراد نے پولیس پر پتھراوٴ شروع کردیا۔۔۔ پولیس کی گاڑیوں پرٹائررم اوربوتلیں بھی پھینکی گئیں جس سے سترہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر گیارہ افراد کوحراست میں لیلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.