20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:20
پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں،پنٹا گون
جیو نیوز - واشنگٹن…پینٹاگان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے سربراہ سلالہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی معافی مانگنے کے لیے تیار تھے۔پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتا ہے۔ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کی سفارشات کا انتظار ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں تعطل دور ہو جائے گا۔ پینٹا گون کے ترجمان نے وضاحت کی کہ امریکی فوج کے سربراہ سلالہ واقعہ پر معافی مانگنے کو تیار تھے۔ تاہم افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے امریکی فوج کے سربراہ معافی نہ مانگ سکے۔