21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:37
وسطی اور جنوبی میکسیکو میں 7.4شدت کا زلزلہ،گھر ، پل عمارتیں تباہ
جیو نیوز - میکسیکو سٹی… وسطی اور جنوبی میکسیکو میں 7.4 شدت کے زلزلے نے 8 سو کے قریب گھر، پل اور کئی عمارتیں تباہ کردیں جبکہ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جاتے رہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بحرالکائل کی ساحل کے قریب واقع میکسیکو کے علاقے ایکاپولکو میں زلزلہ آیا،، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز آنے والے اس زلزلے کا مرکز میکسیکوکی جنوب مغربی ریاست گوئریرو تھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ میکسیکو سٹی کی عمارتوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھیں۔ زلزلے سے ایک پیڈسٹرین برج خالی ٹرانزٹ بس پر آگرا،،زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔