تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:53

شہری علاقوں میں مسلمان سب سے زیادہ غریب ہیں، بھارتی کمیشن

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے منصوبہ بندی کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غریبوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تاہم شہری علاقوں میں تناسب کے لحاظ سے مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اختلاف کا الزام ہے کہ غربت میں کمی کا دعویٰ کر کے بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے تلخ حقائق کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔منصوبہ بندی کمیشن نے اپنے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ2005ء سے2010ء کے درمیان پانچ کروڑ لوگ غربت کے زمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن کمیشن نے صرف ان لوگوں کو غریب مانا ہے جو روزانہ اٹھائیس روپے سے کم میں گزارا کرتے ہیں۔سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری علاقوں میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے اور سب سے کم عیسائی آبادی کے علاقوں میں ہے۔شہری علاقوں میں 34فیصد مسلمان انتہائی غربت کے درجے میںآ تے ہیں اور سب سے زیادہ صورتحال گجرات، اترپردیش اور بہار میں خراب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.