تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:21

پاک امریکا تعلقات معمول پر آجائینگے، چیف آف اسٹاف جیک لیو

جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکی صدر بار اک اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن اور چیف آف اسٹاف جیک لیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات معمول پرآجائیں گے اور ماضی کی طرح مضبوط بھی ہوں گے۔ امریکن پاکستانی برادری سمیت دیگر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے امریکن سے خطاب میں اوباما انتظامیہ کے اہم رکن نے پاک امریکا تعلقات جس میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے اور اس کے بعد کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے ،اس موقع پر جیک لیو کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ اس تمام تر صورت حال پر گہری نظررکھے ہو ئے ہے۔امریکی صدارتی انتخابی مہم کے پس منظرمیں منعقدہ خصوصی تقریب میں امریکا میں بڑھتی بے روز گاری اور مشکل اقتصادی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.