25 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:24
افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے9افراد ہلاک
جیو نیوز - قندھار…افغانستان مین جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک غیر ملکی فوجی اور4 افغان پولیس اہلکار سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اورنگ آباد ضلع کے چیف شاہ محمد کے مطابق رات گئے یہ واقعہ پیش آیا۔دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، 3 نیشنل پولیس اور ایک ایساف فوجی ہلاک ہوا۔نیٹو نے دھماکے میں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔