تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:42

چین میں تیز رفتار کار نے سائیکل سواروں کو روند ڈالا، 5 افراد زخمی ہوگئے

جیو نیوز - بیجنگ … چین میں تیز رفتار کار نے کئی سائیکل سواروں کو روند ڈالا، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ چین کے شہر ژینگ تائی میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر پہلے ٹیکسی سے اور پھر سائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار دوسری طرف سے آنے والی گاڑی کو بچانے کی کوشش کررہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.