تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:10

میکسیکو میں 80فی صد قاتلوں کو سزا نہیں ملتی

جیو نیوز - کراچی…محمدرفیق مانگٹ… میکسیکو میں 80فی صد قاتلوں کو سزا نہیں ملتی،نئی تحقیق کے مطابق ہر پانچ قاتلوں میں سے چار کو سزا نہیں ملتی،حکام قتل کے مقدمات سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ان پر توجہ نہیں دی جاتی ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست Chihuahua میں96.4فی صد قاتلوں کو کبھی جیل کی سزا نہیں دی گئی۔اسی طرح ریاست نیوو لی آن میں2009 ئاور 2011 ئکے درمیان قتل کے واقعات 617فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تحقیق کے مطابق حکام ایسے واقعات کی کوئی مضبوط بنیادوں پر تفتیش نہیں کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.