تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:19

بلوچستان قرارداد کیلئے 12 اراکین کانگریس کی حمایت حاصل ہے،روہرا بیکر

جیو نیوز - واشنگٹن ... امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرابیکر نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو سپورٹ کیا جو امریکا اور اس کی آزادی کے دشمن ہیں۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکرنے الزام لگایا کہ پاکستان طالبان کو سپورٹ کررہاتھا جو امریکہ اور اس کی آزادی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری ہے ۔ڈانا بیکر کا کہنا تھا کہ میں ماضی میں پاکستان کا بہترین دوست تھا لیکن پاکستان نے امریکہ دشمنی کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان روس جنگ میں بھی پاکستان نے امریکہ کے دشمنوں کی مالی مدد کی۔ڈانا بیکر نے الزام لگایا کہ چین کے ساتھ بھی پاکستان کے امریکہ مخالف تعلقات ہیں ،ڈانا روہرا بیکر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ہم ان تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں۔کشمیر کی آزادی کی تحریک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے ، ڈانا بیکر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے کانگریس میں جمع کرائی گئی قرارداد پر انہیں 12 اراکین کانگریس کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.