30 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:21
برطانیہ : بریڈفورڈویسٹ کے ضمنی انتخابات میں جارج گیلووے کی فتح
جیو نیوز - لندن ... برطانیہ میں بریڈفورڈویسٹ کے ضمنی انتخابات میں جارج گیلووے نے10 ہزار ووٹوں کے فرق سے فتح حاصل کرلی ہیجولیبرپارٹی کیلئے بدترین سیاسی شکست ہے۔مارشاسنگھ کی بیماری اورپھراستعفی کے سبب خالی ہوئی اس نشست پرالیکشن، لیبرپارٹی کوتاریخیطورپرمہنگاپڑگیا۔پاکستانی نثرادعمران حسین کی شکست پران کے حامی مایوسی کاشکارہیں جبکہ گیلووے کے حامیوں کاجشن جاری ہے۔برطانیہ میں جارج گیلووے نے لیبرپارٹی کے گڑھ میں پاکستانی نثرادعمران حسین کوسرکاری نتیجے کے مطابق 10 ہزار ووٹوں سے شکست دے کرنشان عبرت بنادیاہے۔ریسپیکٹ پارٹی کے لیڈراورمسلم دنیاکے مقبول برطانوی سیاستدان جارج گیلووے کی فتح کااعلان سرکاری اعلان ہونے کے بعد ہی جشن کاآغازہوگیا۔رسپیکٹ پارٹی کینزدیک یہ اس بات کابھی جشن ہے کہ کمیونٹی کی سیاست پرقیادت غالب رہی ہے۔ووٹوں کی گنتی کاآغازہواتوہرووٹ شمارہوتے ہی لیبرپارٹی کے حامیوں کیچہرے مرجھاتے نظرآئے اورمایوسی کیسائے ہرگزرتے لمحے گہرتے ہوتے گئے جبکہ جارج گیلوویکی ریسپیکٹ پارٹی کیلیے ہرووٹ فتح کانشان بنتاگیااورعمران حسین کوان کے اپنے وارڈہی میں گیلووے کے ہاتھوں شکست کیاطلاعات نے نتائج کئی گھنٹے پہلے ہی ظاہرکردیے۔دن بھرگیلووے کے حامی ووٹرزکی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پرنظرآئی تھی۔یہ انتخابات برطانیہ کیاس علاقے میں ہوئے تھے جہاں حزب اختلاف لیبرپارٹی نے جنم لیا تھا۔یہاں ووٹرزکی تعداد قریبا ساڑھے 64ہزار ہیاور ووٹنگ کاٹرن آوٹ پچاس فیصدرہا۔