تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:5

افغان اہلکار نے فائرنگ سے اپنے ہی9ساتھی مار ڈالے

جیو نیوز - کابل… افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے نو ساتھیوں کو ہلاک کردیا، افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں علی الصبح یہ واقعہ پیش آیا جب ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے نو ساتھیوں کو ہلاک کردیا، حکام کے مطابق مقامی پولیس اہلکار اسد اللہ نے طالبان کے کہنے پر سیکورٹی چیک پوسٹ میں پہلے اپنے ساتھی اہلکاروں کو زہر کھلایا اور اس کے بعد رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.