31 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:54
تھائی لینڈ میں تین بم دھماکے، 7افراد ہلاک
جیو نیوز - بینکاک…تھائی لینڈ کے جنوبی شہروں میں 3 بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ملٹری حکام کیترجمان کرنلPramote کے مطابق Yala کے وسط میں دھماکے ہوئے ،دس منٹ کے دوران ہونے والے تین دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔پہلا دھماکا کار بم تھا جبکہ باقی دو موٹرسائیکل میں چھپائے گئے تھے۔کرنل کے مطابق دھماکوں میں کئی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے اتنے شدید تھے کہ قریب کھڑے موٹر سائیکلوں اور کاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔