تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2012
وقت اشاعت: 16:39

استنبول میں ’فرینڈز آف سیریا‘ کااجلاس،شام پر دباوٴ بڑھانے کافیصلہ

جیو نیوز - انقرہ…ترکی کے شہر استنبول میں ’فرینڈز آف سریا‘ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شامی حکومت پر امن معاہدے کی پاسداری کرنے کے لیے دباوٴ بڑھایا جائے گا۔خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں ستر سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، جن میں عرب اور مغربی ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے ایک اہلکار کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد شامی حکومت پر دباوٴ بڑھانا ہے تاکہ وہ مخالفین کے خلاف کریک ڈاوٴن بند کرے۔ خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شام کے صدربشار الاسد کو امن منصوبے کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.