تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2012
وقت اشاعت: 20:40

بشار الاسد کیخلاف جاری بغاوت کو ناکام بنا دیا،شامی حکومت

جیو نیوز - بیروت…شام کی حکومت نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کو ہٹانے کی غرض سے ایک سال سے جاری بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے لیکن مکمل امن تک تمام شہروں میں فوج بدستور تعینات رہے گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد المقدیسی نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد حکومت گرانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اب ہمارا مقصد ملک میں استحکام اور امن کو یقینی بنانا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعض قوتوں کی جانب سے اصلاحات کا عمل ناکام بنانے کا راستہ روکیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام شہروں میں مکمل امن تک فوج بدستور تعینات رہے گی۔ اقوام متحدہ امن مشن معاہدے کے بعد شہروں سے فوجی انخلاء کا عمل شروع کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.