2 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:8
نائیجیریا : فورسز اور شدت پسند تنظیم کے مابین جھڑپیں، 11 افراد ہلاک
جیو نیوز - ابوجا …فارن ڈیسک… نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے ارکان کے مابین جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تازہ ترین جھڑپیں دارالحکومت ابوجا کے جنوب میں واقع ریاست کوگی میں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بوکو حرام کے 9 عسکریت پسند مارے گئے۔ حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم کے کارکنوں نے متعدد پولیس سٹیشنوں پر حملے کئے ہیں۔ اس علاقے میں 2009ء سے ہونے والے تشدد کے واقعات میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔