تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2012
وقت اشاعت: 8:25

افغان وزیر خارجہ آج قطر جائیں گے ، برطانوی اخبار

جیو نیوز - کابل. . . .افغان وزیرخارجہ زلمے رسول آج قطر جائیں گے جہاں وہ طالبان کیساتھ مفاہمت اور مذاکرات کے معاملے پر قطری حکام سے بات چیت کریں گے۔برطانوی اخبارکے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلمے رسول قطر کے دو روزہ دورے میں طالبان کے کسی نمائندے سے نہیں ملیں گے کیونکہ ابھی تک طالبان نے وہاں اپنا دفتر نہیں کھولا ہے۔ زلمے رسول کا یہ دورہ کسی اعلی افغان عہدے دار کا قطر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ افغان وزیر خارجہ قطر کے حکام کے ساتھ افغان مصالحتی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.