تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2012
وقت اشاعت: 9:42

امریکی میرینز :دو سو کادستہ تعیناتی کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا

جیو نیوز - سڈنی…امریکا کے دو سو میرینز کا دستہ تعیناتی کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے ،امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے کے تحت امریکی میرینز 6 ماہ تک آسٹریلیا میں ڈاروِن کی بندرگاہ پر تعینات رہیں گے۔فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔ امریکی فوجی آسٹریلوی فضائیہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے اور خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.