تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:12

ارجنٹینا میں طوفان نے ہلچل مچادی،11افراد ہلاک

جیو نیوز - بیونس آئرس… ارجنٹینا میں طوفان نے ہلچل مچادی، مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق تیز ہواوٴں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، اور متعدد درخت جڑ سے اکھڑ کرسڑکوں پرجا گرے، طوفان سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ہنگامی امور کے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مختلف حادثات کے باعث بیونس آئرس میں چار افراد جبکہ اطراف کے علاقوں میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.