6 اپریل 2012
وقت اشاعت: 20:40
پاکستانی عوام ڈاکووٴں اور لٹیروں کا احتساب ضرور کرینگے، رانا ثناء اللہ
جیو نیوز - لاہور … رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زرداری ازم کے علمبرداروں نے گورنر راج میں نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھولے، پاکستانی عوام ڈاکووٴں اور لٹیروں کو پہچانتے ہیں، احتساب ضرور کریں گے۔ وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صدر زرداری پنجاب کے دورے کا شوق ضرور پورا کرلیں، اس دورے میں انہیں اپنی اوقات کا پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی طاقت، عوام اور زرداری کی طاقت ، لوٹی ہوئی دولت ہے، پاکستانی عوام ڈاکووٴں اور لٹیرون کو پہچانتے ہیں، احتساب ضرور کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرداری ازم کے علمبرداروں نے پنجاب میں گورنر راج کے دوران نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھولے۔