تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:7

رات میں چھاپے، امریکا اور افغان حکومت نے معاہدے پر دستخط کردیئے

جیو نیوز - کابل … افغانستان اور امریکا کے درمیان رات کو چھاپے مارنے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ کابل میں ایک تقریب کے دوران افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان وزیر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ افغانستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی جانب اہم قدم ہے۔ اس معاہدے کے تحت افغانستان میں رات کے وقت چھاپوں کی کمان افغان کمانڈوز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ امریکی فورسز معاونت کیلئے موجود رہیں گی۔ رات کے وقت چھاپوں میں گرفتار کئے گئے افراد تک بھی افغان حکام کو رسائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.