تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2012
وقت اشاعت: 8:6

نائجیریا : کار بم حملے میں 20افراد ہلاک

جیو نیوز - دونا ... نائجیریا کے شمالی شہر کادونا میں ایسٹر کے موقع پر کار بم حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر کادونا میں ایسٹر کے موقع پر کار بم حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ایک مقامی چرچ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ایک چوراہے پر اس وقت دھماکے سے اڑادی گئی ، جب وہاں لوگوں کا رش تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے وقت مقامی گرجا گھر میں ایسٹر کے سلسلے میں دعائیہ عبادات بھی جاری تھیں۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.