تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 6:44

یمن: لادارمیں فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا

جیو نیوز - لادار ... یمن کے شہرلادار کے نواح میں فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کوراکٹوں سے نشانہ بنایا۔پیرسے شروع ہونے والی جھڑپوں میں دوسوسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں لادار کے نزدیک ایمن کے علاقے میں پانچ روزپہلے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے فوجی کیمپ پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔جس کے بعدفوج نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپورکارروائی کاآغازکیا۔سرکاری فوج نے گزشتہ روز مختلف حملوں میں چونتیس افراد کوہلاک کردیا۔شدت پسندوں نے دعویٰ کیاہے کہ انھوں نے فوج کیلیے لڑنے والے سینتیس قبائلیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاہے جبکہ پیرسے اب تک شدت پسندوں سمیت دوسوسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں۔علاقے میں لڑائی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.