تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:41

امریکا کا شمالی کوریاکو سخت نتائج کا انتباہ

جیو نیوز - برازیلیا… امریکہ نے خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،جوہری طاقت بننے کا خواب چھوڑ کر عوام کو خوراک اور تعلیم دینے پر توجہ مرکوزکرے۔ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کلنٹن کی جانب سے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل راکٹ چھوڑنے پر پیانگ یانگ حکومت کی مذمت کر چکی ہے۔ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی نئی قیادت کو جوہری طاقت بننے سے پہلے اپنی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے عوام کو خوراک اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.